آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیربلدیات راجہ فیصل ممتازراٹھور نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان ہمارا حصہ اور طاقت ہیں ، بلدیاتی ایکٹ 30 جنوری کو منظور ہوکر نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں ۔ حکومت جب بھی کوئی کام کرتی یا کرنے لگتی ہے تو احتجاج شروع کردیاجاتا ہے تاکہ یہ تاثردیاجاسکے کہ یہ کام حکومت نے نہیں کیا بلکہ چھین کر لیاگیا ہے ۔ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا اور فنڈز کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، بلدیاتی اداروں کے مسائل حل کرنے بارے بنائی گئی کمیٹی سفارشات کی روشنی میں بلدیاتی ایکٹ منظور ہو چکا ہے اور اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کیلئے بھی بھیجا جا چکا ہے ۔ بلدیاتی نمائندوں کو گزشتہ برس مشکل مالی حالات کے باوجود حکومت نے 81 کروڑ روپے کے فنڈز دیے جبکہ اس سال بھی بہت جلد 01 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد میں جمعہ کے روز وزراحکومت میاں عبدالوحید ، چوہدری محمد رشید اور سردارجاویدایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ وزیربلدیات راجہ فیصل ممتازراٹھور نے کہاکہ جب بلدیاتی انتخابات ہوئے تو ہم اپوزیشن میں تھے اسوقت بھی ہمارا موقف تھا کہ بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرکے بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں تاکہ مسائل پیدانہ ہوں اب جب الیکشن ہوگئے ہیں تو حکومت ترمیم کے ذریعے اس کو بہتر کررہی ہے جس پر عملدرآمد ہونے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کو Strengthenکرنے کیلئے فنانس کمیشن بارے مسودہ تیار ہے فنانس کمیشن کا چیئرمین وزیرخزانہ ، وائس چیئرمین وزیر بلدیات جبکہ بلدیاتی نمائندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے مشکل حالات کا سامنا کیا ، سستی ترین بجلی اور آٹے کی فراہمی کے باوجود ترقیاتی عمل حکومت اور بالخصوص وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی کی وجہ سے رواں رہا۔ شاہرات کے حوالے سے بھی بڑا پیکج دینے جارہے ہیں ۔ فیصل ممتازراٹھور نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کوئی بھی ایسی چیز باقی نہیں رہی کہ جس کے خلاف احتجاج کا جواز بنے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سےجو بھی فنڈز دیے جاتے ہیں انکا آڈٹ ہوتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر جنگلی حیات و ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردارجاوید ایوب نے کہاکہ ہم سب نے مل کر سسٹم کو بہترکرنا ہے ، وزیراعظم کی بہترین مینجمنٹ کی وجہ سے ہم اس قابل ہوئے کہ بلدیاتی نمائندوں کوبھی فنڈز دیے اور تعمیر وترقی بھی جاری رہی۔ اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے وزیر قانون و پارلیمانی امور میا ں عبدالوحید نے کہاکہ حکومت گرانٹ ان ایڈ کے طورپر بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز دے رہی ہے تاکہ انکو سپورٹ ملے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے جو ٹیکسز لگائے وہ آزادجموں وکشمیر میں لاگو نہیں کیے گئے ۔ حکومت کی جانب سے شفافیت کی وجہ سے ہماری آمدن میں اضافہ ہورہا ہے ۔وزیر برائے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے کہاکہ بلدیاتی نمائندے ہمارے گراس لیول کے نمائندے ہیں ، ایم ایل اے فنڈکو خرچ کرتے وقت بھی ان کے مشاورت شامل ہوتی ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
