کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمٰن کی زیر صدارت مظفرآباد سٹی میں ٹریفک مینجمنٹ کے حوالہ سے کمیٹی روم دفتر ہذا میں اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمٰن کی زیر صدارت مظفرآباد سٹی میں ٹریفک مینجمنٹ کے حوالہ سے کمیٹی روم دفتر ہذا میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمدثر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، سیکرٹری آزادکشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد، ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر مظفرآباد اور موٹر وہیکل ایگزامینر مظفرآباد نے شرکت کی۔ اجلاس میں مظفرآباد میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے تدارک اور ٹریفک نظام کو منظم و مربوط بنانے کیلئے پبلک سروس گاڑیاں سوزوکی رکشہ جو بدوں روٹ پرمنٹ، بدوں فٹنس سرٹیفکیٹ چل رہی ہیں کے علاوہ غلط پارکنگ گاڑیوں کو ضبط کیے جانے کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوران کو جرمانے عائد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں شاہ سلطان پل اور گڑھی پن چوک اور بنک روڈ پر موجود خود ساختہ اڈہ جات/ اسٹینڈ ہا کو بھی ختم کئے جانے کی نسبت اتفاق کیا گیا۔ بائیکیا کے حوالہ سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایسے بائیک رائیڈرز جو پبلک مقامات پر کھڑے رہ کر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں اور بدوں نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلا رہے ہیں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

Share This Post

More To Explore