چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سےگیلانی لاء ایسوسی ایٹس کے وفد نے سابق قائمقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ سید منظور الحسن گیلانی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر جج آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ جسٹس جسٹس خواجہ محمد نسیم بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے کالے کوٹ کی تکریم اور نوجوان وکلاء قانون کو سیکھنے پر زور دیا۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ وکیل کی شان کورٹ کے ساتھ ہے۔ بار ایسوسیز کا ممبر ہونا اعزاز کی بات ہے،وکلاء محنت اور لگن کو شعار بنائیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
