عبدالحمید کی سربراہی میں وفد نے ایس او ایس ہرمن مائنر سکول کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران وفد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس و ایس ہرمن ویلیج محترمہ ضوباریہ حسین نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس و ایس ہرمن مائنر سکول آزادکشمیر میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ اس وقت ایس و ایس ویلج مظفر آباد میں 110 بچے زیر تربیت ہیں ، ایس و ایس ویلج بچوں کی پرورش ، رہائش اور تربیت کا ذمہ دار ادا رہ ہے، علاوہ ازیں بچوں کو فنی تعلیم کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں ۔ انھوں نے وفد کو بتایا کہ ایس و ایس ہر من مائنر سکولز سسٹم کا ایک ذیلی ادارہ ایس و ایس یوتھ ہوم بھی ہے ۔ اس ادارہ میں بالغ بچوں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں معاشرہ کا کارآمد شہری بنایا جاتاہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس و ایس ہرمن ویلیج محترمہ ضوباریہ حسین نے وفد کے سربراہ کو ادارہ کے اغراض و مقاصد اور ادارے کی فنڈگ کے ذرائع سمیت موجودہ جاری پروجیکٹس کی تفصیل بارے بھی آگاہ کیا ۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ایس و ایس ہرمن مائنر سکول کے زیر انتظام آزادکشمیر میں دو سیٹ اپ انسٹال کیے گئے ہیں ۔ ایک سیٹ اپ مظفرآباد اور دوسرا راولاکوٹ میں موجودہے ۔ علاوہ ازیں پاکستان بھر میں ایس و ایس کے زیر انتظام 16 یونٹس ہیں جہاں یتیم اور بے سہارا بچوں کی رہائش ، تعلیم وتربیت کا بندوبست کیاگیاہے۔ ایس و ایس ہرمن مائنر سکولز کا مقصد معاشرے کے پیسے طبقات کے بچے اور یتیم و بے سہارا بچوں کی درست سمت تربیت کر کے انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بناناہے ۔ اس حوالے سے مظفرآباد میں قائم اس ادارے کی زمین حکومت آزادکشمیر نے وقف کی ہوئی ہے جبکہ ادارے کا انتظام و انصرام این جی او کے سپرد ہے جس کا نظام پاکستان بھر سے صاحب ثروت لوگوں کی مالی معاونت سے چل رہا ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
