آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے میرپور اور بھمبر کے وفود نے ریسٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وفود نے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی طرف سے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پرجاندار موقف اختیار کرنے اور آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام پر ان کی حکومتی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ریاست بھرمیں تعمیر وترقی بلاتخصیص اور بلاامتیاز جاری ہے،قانون و آئین کی بالادستی اور میرٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت پوری طرح کاربند ہے اس حوالے سے لوگوں کے مسائل بھی بتدریج حل ہورہے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
