چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے ساتھ سنٹرل بار مظفرآباد کے نو منتخب عہدیداران نے سید انیس گیلانی ایڈووکیٹ صدر سنٹرل بار کی قیادت میں سپریم کورٹ کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے سنٹرل بار کے نو منتخب صدر اور عہدیداران کو مبارکباد دی جس پر بار کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے بار کے عہدیداران کو وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات میں حمایت کا یقین دلایا۔انھوں نے کہا کہ سنٹرل بار نے دیگر تمام بار ایسوسی ایشنز کی طرح ہمیشہ سے ہی آئین کی بالادستی، رول آف لا، عدلیہ کے وقار اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات کا ساتھ دیا ہے جو لائق تحسین ہے۔ عدلیہ اور وکلا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ توقع ہے کہ سنٹرل بار کی نو منتخب قیادت اپنی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نظام فراہمی انصاف میں اپنا کردار اسی طرح مستقبل میں بھی ادا کرتی رہے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
