وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق بے دورہ بھمبر کے دوران اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف مقامات پر وفات پانے والے افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے گھر گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق بے دورہ بھمبر کے دوران اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف مقامات پر وفات پانے والے افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے گھر گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے ڈھیری وٹاں کے مقام پر محکمہ برقیات کے اہلکار محمد اکرم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ان کے بھائی چوہدری شوکت علی ودیگر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا جبکہ پنڈی جونجہ کے مقام پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد اسلم کی اہلیہ محترمہ انجینئر بلال اسلم ڈاکٹر جہانگیر اور چوہدری آصف کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور ان کی روح ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے چوہدری شاہد بشیر کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

Share This Post

More To Explore