آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ریاست اور اداروں پر بلاجواز تنقید کرنے والے غزہ اور فلسطین کی حالیہ صورتحال ملاحظہ کرلیں ، فلسطین کی پشت پر پاکستان جیسا ایٹمی ملک اور مسلح افواج پاکستان جیسی قوت نہیں تھی، پاک فوج ملکی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دے رہی ہے ۔ حقوق کے ساتھ ساتھ قومی مفادات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا،تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے” حربی قوت “ کو بروئے کار لانا ہوگا ۔آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہوگا ، بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے ایک ارب روپے کے بلاسود قرضے نوجوانوں کو ٹیکنیکل سکلز بروئے کار لانے کے لیے دئیے جائیں گے،صحت کارڈ پر کابینہ کمیٹی بنا دی گئی ہے جلد صحت کارڈ کا اجراء بھی ہوجائیگا،سیاست میں کبھی نفرت یا انتقام کو پنپنے نہیں دیا،رواداری،تحمل اور برداشت جیسے رہنما اصولوں کو بروئے کار لا کر عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین پنجیڑی کے مقام پر ممبر ضلع کونسل راجہ پرویز اقبال کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ جلسہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔ جلسہ سے وزیرحکومت چوہدری اظہر صادق،وزیر اعظم آزادکشمیر کے سپیشل ایڈوائزر کرنل رئٹائرڈ محمد معروف،صدر تقریب راجہ طارق،ممبر ضلع کونسل راجہ پرویز اقبال،کرنل ریٹائرڈ راجہ افتخار حسین،راجہ امتیاز نے بھی خطاب کیا۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ پنجیڑی میری آبائی یونین کونسل ہے، میں نے سیاست میں علاقائی ازم،برداری ازم اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، وزارت عظمیٰ کے عہدہ کو ایک آزمائش سمجھتا ہوں اللہ سے یہی دعا ہے کہ اس منصب پر باعزت رکھے۔انھوں نے کہا کہ 10 سال اقتدار سے دور رہا اقتدار مالک کی دین ہے ۔ میں نے ہمیشہ رواداری اور عوام دوستی کی سیاست کو فروغ دیا،اختیار کو امانت سمجھتا ہوں ، انھوں نے کہا کہ ہمیشہ میرٹ کو فوکیت دی ہے ۔ انسان کی پرکھ اس کی ذات قبیلہ سے نہیں بلکہ اس کے کردار سے ہوتی ہے۔پنجیڑی سے میرا قلبی تعلق ہے یہاں سے ہارنا تو گویا سارے حلقے سے ہارنے کے برابر ہے،اعلانات کا نہیں ، عملی اقدامات کا قائل ہوں ، برادری ازم کی بنیاد پر سیاست کویرغمال نہیں بننے دوں گا۔میرٹ، قابلیت کرداراور خدمت کو عبادت سمجھ کر سیاست کرتا ہوں جہاں پسماندگی دیکھی وہاں پسماندگی کے خاتمہ کے لیے اقدام کیا ۔برسوں کے مسائل لمحوں میں حل نہیں ہوسکتے ۔بیس کیمپ کی حکومت کے قیام کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا اور گڈگورننس کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ صحت،تعلیم اور انفراسٹرکچر میں اصلاحات لائی ہیں ، عوام کے لیے صحت کارڈ پر کابینہ کمیٹی بنا دی گئی ہے جلد صحت کارڈ کا اجراء بھی ہوجائیگا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
