یوم شہادت افضل گورو کے موقع پر جموں کشمیر لبریشن سیل، کل جماعتی حریت کانفرنس (آزادکشمیر شاخ) اور شہباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ کے اشتراک سے مظفر آباد میں ”شہد جموں و کشمیر کانفرنس” کا انعقاد کیاگیا۔ شہید افضل گورو کی برسی کے موقع پر ”شہداء جموں و کشمیر کانفرنس” میں سابق وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فارق حیدر خان، رہنما مسلم کانفرنس سمعیہ ساجد راجہ، ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل راجہ اسلم خان، سیکرٹری جنرل آل پارٹیز حریت کانفرنس ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، حریت رہنما چوہدری شاہین، سیکرٹری انفارمیشن کل جماعتی حریت کانفرنس مشتاق احمد بٹ، نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان،صدر سیرت کمیٹی مظفرآباد عتیق احمد کیانی،سابق سیکر ٹری جنرل کل جماعتی حریت کانفرنس شیخ متین، سابق چیر مین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین، جنرل سیکرٹری شہباب المسلمین سٹوڈنٹ ونگ زبیر دورانی، مہاجر رہنما راجہ صدیق،چیرمین شباب المسلیمن سٹوڈنٹ ونگ ریاض احمد اعوان، رہنما جموں وکشمیر یونائیٹڈ موومنٹ عظمت حیات، رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ سجید، سکینہ لیاقت، وقاص مغل، اعجاز قریشی، بلال فاروقی، سلطان محمود، حافظ عبدالکریم شاہ، احمد منیر کونشی ، سمیت طلبا و طالبات، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید افضل گورو کی 12ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتیہوئے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ دنیا کا کوئی قانون آزادکشمیر کے سٹیٹ سبجیکٹ ہولڈر کو لائن آف کنٹرول عبور کرنے سے نہیں روک سکتا۔ شہید افضل گورو نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ہندوستان کے تسلط سے آزادی دلوانے کے لیے جان کی قربانی پیش کی۔ افضل گورو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتیہیں۔ نوجوانوں کو انتشار کے نظریہ سے بچاناہوگا۔ نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ اسلاف کی جدوجہد اور لازوال قربانیوں سے رقم تاریخ بارے نوجوان نسل کو آگاہی سے ہی حقیقی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے۔ مہاجرین برابر شہری ہیں، مہاجرین کا آزاد ریاست پر حق ہے۔ افضل گورو شہید کے کیس میں ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بدنیتی پر مبنی فیصلہ دیا تھا۔ ہندوستان سے اچھے کی کوئی توقع نہیں ہے۔ یہود و ہنود کی سازشوں سے بچنا ہوگا۔ حریت رہنماوں کی بھارتی جیلوں میں ماورائے قانون قید و بند کی شدید مذمت کرتیہیں۔ بھارت عیار ملک، بھار ت کی بدنیتی پر مبنی پالیسوں کے باعث خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتاہے۔ حکومت پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی بین الاقوامی فورمز پر بھرپور رہنمائی کی ہے۔ عوام پاکستان نے کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ اللہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دئے گا۔ رائے شماری بنیادی حق ہے۔ اقوام متحدہ رائے شماری کا درینہ مطالبہ پورا کرئے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ وادی میں بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی جبر و استبداد رکوانے کے لیے کردار اداکریں۔ تقریب سے خطاب کرتیہوئے نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان نے کہاکہ فقط نعروں سے نہیں حقیقی اقدام سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ دنیا استصواب رائے کا کشمیریوں کا تاریخی مطالبہ پورا کرئے۔ شہید افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرتیہیں۔ جنرل سیکرٹری کل جماعتی حریت کانفرنس ایڈووکیٹ پرویز احمد نے کہاکہ شہدا پوری قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ افضل گورو کی شہادت بھارتی عدالتی قتل کی بدترین مثال ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ حریت کانفرنس مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی جنگی جرائم کا فوری نوٹس لے۔ شہد ا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدام کرے۔ صدر سیرت کمیٹی عتیق احمد رضا کیانی نے کہاکہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ نوجوان مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال کو دنیا بھرمیں اجاگر کرنے کے لیے شوشل میڈیا کو استعمال میں لائیں۔سابق سیکرٹری جنرل کل جماعتی حریت کانفرنس شیخ متین نے کہاکہ افضل گورو کی پھانسی بھارتی عدالتی قتل کی بدترین مثال ہے۔ مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے۔ آزادی مشن ہے، آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بھارت کی ناانصافی پر مبنی پالیسوں سے خطہ میں پائیدار امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ حریت رہنما چوہدری شاہین نے کہاکہ دشمن ہمیں تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش میں لگا ہے۔ دشمن کے دباؤ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جنگیں حوصلہ سے لڑی جاتی ہیں۔ بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتیہیں۔ شہید افضل گورو ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ ان کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل راجہ اسلم نے کہاکہ افضل گورو کو 2013 میں شہید کیاگیا۔ یہ بھارتی خفیہ بدنام زمانہ ایجنسی را کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ بھارت کی یہ سازش تھی کہ تحریک آزادی کشمیر کو دہشتگردی سے جوڑا جائے۔ افضل گورو ہمارا محسن ہے۔ افضل گورو نے نوجوانوں کو متحرک کیااور تحریک آزادی کشمیر کونئی جلا بخشی۔ عالمی برداری کشمیریوں کا استصواب رائے کا درینہ مطالبہ پورا کرے۔ شہید افضل گورو کی برسی کی تقریب سے راجہ سجید، سیکنہ لیاقت، چیرمین شباب المسلمین ریاض احمد اعوان، وائس چئیرمین منیر احمد کونشی، عظمت حیات، صدیق داؤد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہید افضل گورو کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہاکہ حق خودارادیت منزل ہے۔ منزل کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ بھارتی جنگی جرائم کا فوری نوٹس لے۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن کل جماعتی حریت کانفرنس مشتاق احمد بٹ نے شہدا جموں وکشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قراردادیں بھی پیش کیں جنہیں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
