کمشنرمظفرآبادڈویژن مسعودالرحمان کی سربراہی میں کارڈیک ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میئربلدیہ مظفرآباد(سکندرگیلانی)ایم ایس کارڈیک ہسپتال(ڈاکٹرکامران ریاض)نے شرکت کی۔

کمشنرمظفرآبادڈویژن مسعودالرحمان کی سربراہی میں کارڈیک ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میئربلدیہ مظفرآباد(سکندرگیلانی)ایم ایس کارڈیک ہسپتال(ڈاکٹرکامران ریاض)نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم ایس کارڈیک ہسپتال نے بتایا کہ کارڈیک ہسپتال کے پاس ڈویلپمنٹ فنڈزکے پیسے موجودہیں۔ادویات کی خریداری کے لئے ٹینڈرنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ کارڈیک ہسپتال میں لوگوں ادویات کی فراہمی مکمل طورپر جاری ہے۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پوری دل جوئی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔کمشنرمظفرآبادڈویژن نے کہا کہ کارڈیک ہسپتال مظفرآبادڈویژن کا ایک بڑااثاثہ ہے۔اس کی ورکنگ کو مزید موثرکرنے کے لئے سب مکمل تعاون کریں گے۔حالیہ دنوں میں سی ایم ایچ اور ایمزہسپتال میں جو آپریشن کیئے گے وہ قابل پذیرائی ہیں۔ کارڈیک ہسپتال کی اراضی کی نشاندہی جلدکی جائے گی اور ٹریفک کے نظام کو مزیدبہتر کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی حالت میں مریض بروقت ہسپتال میں پہنچ سکے۔ آخر میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے جملہ شرکاء میٹنگ کا شکریہ ادا کیا۔

Share This Post

More To Explore