وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ افضل گورو شہید کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا،

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ افضل گورو شہید کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا،افضل گورو شہید کے یوم شہادت پر وزیراعظم نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو کو بھارتی سپریم کورٹ نے بھارت کے نام نہاد اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کیلیے سزائے موت دی فیصلے میں واضح طور پر لکھا گیا کہ افضل گورو پر الزامات ثابت نہیں ہوتے مگر پھر بھی اجتماعی بھارتی ضمیر کو مطمئن کرنے کیلیے انہیں سزائے موت دے رہے ہیں اور ان کے جسد خاکی کو ورثاء کے حوالے تک نہیں کیا گیا بلکہ انہیں بھی تہاڑ جیل میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ افضل گورو کی ساری زندگی جدوجہد سے عبارت ہے انہوں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ اس کے خلاف آواز بلند کی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے جبر و استبداد کے خلاف افضل گورو شہید کی جدوجہد یاد رکھی جائے گی وہ کشمیریوں کے ہیرو ہیں اور ہیرو رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور ایک دن مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

Share This Post

More To Explore