صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی و صدر گرامی کے دیرینہ ساتھی چوہدری رفیق نیئر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نیئر نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی اور سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نیئر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کی اور کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے بنیادی حقوق آزادی کو طاقت کے زور سے دبائے ہوئے ہے۔ ایسے حالات میں ہمیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ان ریشہ دوانیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نیئر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
