ڈپٹی سپیکر قانون سازاسمبلی چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر و ممبر اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے قرار دادیں پیش کی گئی۔

ڈپٹی سپیکر قانون سازاسمبلی چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر و ممبر اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے قرار دادیں پیش کی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جن کو موسمیاتی /ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا ہے اور گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان کو سیلاب،خشک سالی، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا سامنا ہے۔جس کی وجہ سے پاکستان کی معشیت کو شدید نقصان پہنچاہے۔آزاد کشمیر بھی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ منسلک ہے جس کا واضح ثبوت پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی حالیہ طویل خشک سالی ہے جس کے منفی اثرات انسانی زندگیوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔حکومت آزاد کشمیر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کا جائزہ لے اور اس کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ ممبراسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں 1989-90ء میں مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین انتہائی ناگفتہ حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جو گزارہ الاؤنس مہاجرین کو دیا جا رہا ہے وہ انتہائی قلیل ہے اور مہنگائی کے اس دور میں ان کے لیے زندگی کی ضروریات پوری کرنا انتہائی مشکل ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین کشمیر کی آزادی کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔لہذا مہاجرین کو بنیادی سہولیات صحت، تعلیم اور روزگار کے علاوہ ان کے گزارہ الاؤنس میں بھی مناسب اضافہ کیا جانے کے ساتھ ساتھ مستقل آبادکاری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے پیش کی گئی تیسری قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں پہلی بار ڈیجیٹل بنیادوں پر مردم شماری مئی2023ء میں مکمل ہوئی جس کے تحت صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں سابقہ مردم شماری جو کہ 2017ء میں ہوئی، کے لحاظ سے آبادی میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آزاد کشمیر میں ہونے والی مردم شماری کی رپورٹ حکومت آزاد کشمیر کو تا حال مہیا نہیں کی گئی۔آزاد کشمیر میں چونکہ عام انتخابات ہونے ہیں اور آبادی میں اضافہ کے پیش نظر نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔اس کے سا تھ ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کو تعلیم و صحت کی ضروریات، رسل و رسائل اور روزگا ر کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ لہذا حکومت پاکستان سے یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ مردم شماری 2023ء کی رپورٹ حکومت آزاد کشمیر کو دی جائے۔تینو ں قرارادوں کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

مظفرآبا د(پی آئی ڈی)4فروری 2025

ڈپٹی سپیکر قانون سازاسمبلی چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف فاروق احمد کے سوال کے جواب میں وزیر ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار جاوید ایوب نے کہا کہ مالی سال 25-2024 کی ADP میں اس سکیم کے خلاف فنڈز رقمی 42.937 ملین روپے مختص ہیں۔ پہلی دو سہ ماہی کے لئے مطابق Liabilities تفصیل محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ارسال کی جاچکی ہیں۔ ریلیز جاری ہوتے ہے جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے فنڈز کی واگزاری کے لئے تحریک کی جاچکی ہے اس حوالے سے ادارہ ترقیات سے موصولہ liabilities محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ارسال کی گئیں لیکن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے مالی سال 25-2024 کی پہلی اور دوسری سہہ ماہی کے لئے فنڈزواگزار کئے جارہے ہیں۔ فنڈز جلد واگزار ہو جائیں گے اور متعلقہ کنٹریکٹر کو ادائیگی عمل میں لائی جائے گی۔

مظفرآباد(پی آئی ڈی) مورخہ 06 فروری 2025

ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے ایوان کی جانب سے قواعد انضباط کار کے قاعدہ 227 کے ذیلی قاعدہ 131، 132 اور 133 کو معطل کرنے پر مختلف محکمہ جات کی جانب سے فراہم کی گئی سپلیمنٹری گرانٹ مہیا کرنے کیلئے ایوان میں مطالبات زر پیش کئے۔ ایوان نے وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کردہ سپلیمنٹری گرانٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈ منسٹری کیلئے 26 کروڑ، محکمہ پولیس کو 21 کروڑ 72 لاکھ، محکمہ شہری دفاع 1 کروڑ 30 لاکھ، محکمہ تعمیرات عامہ 4 کروڑ، محکمہ امور دینیہ 9 کروڑ 95 لاکھ، محکمہ سماجی بہبود 16 کروڑ 25 لاکھ، محکمہ امور حیوانات 1 کروڑ، محکمہ توانائی و آبی وسائل 11 لاکھ 82 ہزار اور محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ 40 لاکھ روپے مہیا کئے گئے۔

مظفرآباد(پی آئی ڈی)مورخہ 06 فروری 2025

ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قانون ساز اسمبلی میں ماحولیاتی تبدیلیوں، مردم شماری 2023 کی رپورٹ پبلش کرنے اور مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے گزارہ الاؤنس میں اضافے اور ان کی مستقل آبادکاری کے حوالے سے پیش کردہ قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو ان تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ خشک سالی کا سلسلہ جاری رہا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں وسائل کی تقسیم ،حلقہ بندیوں کے حوالے سے مردم شماری کے نتائج اہمیت رکھتے ہیں۔حکومت آزادکشمیر فوری طور پر رپورٹ وصول کرے۔وسائل کی تقسیم حلقہ بندیوں سمیت اہم امور کے حوالے سےمردم شماری کے تازہ ترین نتائج ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں کشمیر کا گزارہ الاؤنس مہنگائی کے تناسب سے بہت کم ہے۔مہاجرین کسی دوسرے ملک سے نہیں اپنے گھر کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں آے ہیں۔مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پاکستان بھی سنجیدہ ہے۔ حکومت آزادکشمیر حکومت پاکستان سے ملکر اس سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کرے۔ سابق وزیر اعظم و ممبر اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے پیش کی گئی قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر پی ڈی او چوہدری رشید نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے، آزاد کشمیر بھی اس کے خطرات سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ہمیں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے آبی قلت کا سامنا ہے۔آزاد کشمیر کابینہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی ہے جو ممکنہ خطرات اور ان سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ ٹاسک فورس کے ممبران اس حوالے سے تیاری کریں اور اپنی اپنی تجاویز آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر کی حکومت پاکستان کے ساتھ موثر رابطہ کاری کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے اہداف طے کرنے کیلئے بھی ممبران اپنی ان پٹ دیں۔ آزاد کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے دیگر ممبران بھی اپنی تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کی از سر نو مردم شماری اور مہاجرین 1989 کیلئے ایک نشست مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر خوراک اکبر ابراہیم نے کہا کہ حکومت مہاجرین مقیم کشمیر کی مردم شماری کیلئے پی سی ون بنا رہی ہے جس کے تحت محکمہ بحالیات کے ذریعے مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے علاقوں میں از سر نو مردم شماری کرائی جائے گی۔ ممبر اسمبلی چوہدری اسماعیل نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کی از سر نو مردم شماری وقت کی ضرورت ہے۔ میرے حلقے میں ووٹرز کی تعدادبڑھنے کے بجائے بتدریج کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے نادرا کے ذریعے مہاجرین کی رجسٹریشن کرنے اور ان کے شناختی کارڈ پر مہاجرین جموں کشمیر لکھنے کی تجویز بھی دی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممبر اسمبلی حافظ حامد رضا نے مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے گزارہ الاؤنس میں اضافے اور ان کی مستقل آبادکاری کے حوالے سےسابق وزیراعظم و ممبر اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قراردادوں کی تائیید کرتے ہوئے مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کی از سر نو مردم شماری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں وکشمیر کی رجسٹریشن اور مردم شماری مستقبل میں ممکنہ رائے شماری کیلئے ناگزیر ہے۔ مہاجرین کیلئے راشن کارڈ جاری کرنے یا ان کی رجسٹریشن کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔

مظفرآبا د(پی آئی ڈی)06فروری 2025

ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

Share This Post

More To Explore

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیرمحمد مظہر سعید شاہ، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیرمحمد مظہر سعید شاہ، وزیر لوکل گورنمنٹ

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto slot

prediksi dapurtoto

toto togel

bo togel

togel gacor

situs toto

situs toto

bo togel terpercaya

situs toto

situs toto

situs toto

situs toto

situs toto

togel gacor

bo togel

situs toto

situs toto

bo togel terpercaya

situs toto

agen togel

10 situs togel terpercaya

situs toto

deposit 5000

situs togel

link togel

situs togel

situs togel

situs toto

situs togel

situs togel

toto slot