05فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نظامت اعلیٰ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ایک نمائشی کرکٹ میچ سری نگر الیون و جموں الیون کے مابین نڑول سٹیڈیم مظفرآباد میں کھیلا گیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی بین الاقوامی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی تھے۔اس موقع پر وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر عاصم شریف بٹ،سیکرٹری سپورٹس راشد حنیف،سیکرٹری حکومت خالد محمودمرزا، سیکرٹری ٹورازم چوہدری عبدالرحمن، ،ڈائریکٹر سپورٹس لیاقت حیات،،چوہدری مہربان، ڈائریکٹر یوتھ اینڈ کلچر محمد نعمت اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس افتخار صادق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سہراب اسلم مظفرآباد بھی موجود تھے۔جموں کشمیر الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10اوور میں 92رنز بنائے۔جبکہ سری نگر الیون نے اس سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اپنے 6 وکٹس سے اپنے نام کرلیا۔اس موقع پر اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نمائشی میچ کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنا اور تحریک آزادی کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔پاکستان کے عوام کی کشمیر سے محبت لازوال ہے۔ شاہد خان آفریدی نے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر عاصم شریف بٹ،سیکرٹری سپورٹس راشد حنیف،ڈائریکٹر سپورٹس لیاقت حیات اور شائقین ِ کرکٹ کا پرجوش انداز میں استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اورکہا کہ کشمیری قوم کی محبت اور عزت کا ہمیشہ سے مشکور رہاہوں۔کشمیر ی عوام سے میرا تعلق آج کا نہیں بلکہ بہت پرانا ہے۔کشمیر میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اس سے پہلے بھی کشمیری ٹیلنٹ کو پاکستان کے بڑے ٹورنامنٹس میں کھیلنے کے مواقع فراہم کیے اورکشمیر سے مزید ٹیلنٹ کی تلاش جاری ہے۔آخر میں وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ،سٹارکرکٹر شاہد خان آفریدی نے کھلاڑیوں ونر،رنر ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
