وزیر قانون، انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحیدایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کارکنان کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے نیلم کیلئے مثالی ہیلتھ پیکج پر اہلیان نیلم اور اپنی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لائن آف کنٹرول نیلم کے دور دراز علاقوں کیلئے فرسٹ ایڈ پوسٹ فراہم کرنے پر بھی ہم ان کے مشکور ہیں۔نیلم جغرافیائی اور موسمیاتی اعتبار سے مشکل علاقہ ہے جو دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ توجہ کا مستحق ہے۔ نیلم کی محرومیوں کے ازالے کیلئے خصوصی توجہ دینے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشکور ہیں۔ بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ نیلم کی عوام نے وطن عزیز کی سلامتی کیلئے قربانیاں پیش کی ہیں اور کسی بھی آزمائش کے دوران سیسہ پلائی دیوار کی مانند وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ شدید موسمی حالات کے دوران بالائی نیلم کے برفانی علاقوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہے۔ نیلم کے باقی مانندہ علاقوں کیلئے بھی صحت مراکز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نیلم کے دور دراز علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کی ضرورت کی جانب توجہ مبذول کرائی اور نیلم کی ترقی کیلئے ضرورت کی بنیاد پر وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایجوکیشن پیکج میں نیلم کے حصے میں زیادہ سے زیادہ تعلیمی اداروں کا مطالبہ بھی کیا۔ وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کا مختصر وقت می

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
