وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس آٹھمقام میں ضلع بھر سے آنے والے عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں۔ ضلعی آفیسران کے روبرو عوام کے مسائل سنے اور فوری حل طلب مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزراء حکومت میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، فیصل ممتاز راٹھور بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سے کٹن جاگراں، آٹھمقام، نگدر، دودھنیال، ہلمت اور تاوبٹ سے آئے عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں اور آٹھمقام واٹر سپلائی سکیم، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں سیوریج لائن سمیت دیگر مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے عوامی وفود سے تعلیم، صحت، بجلی، فراہمی آب، رابطہ سڑکوں سمیت دیگر بنیادی ضروریات بارے مسائل سنے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
