ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے پروگرامات / تقریبات کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے عبدالحمید مغل ہال زیر صدارت جناب اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جملہ ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے بتایا کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے جاری جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہر سال 05 فروری کا دن پورے پاکستان اور آزادکشمیر بھر میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے طور پر منایا جاتاہے۔ امسال 05 فروری”یوم یکجہتی کشمیر“ جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منائے جانے کے سلسلہ میں محکمہ سروسز انیڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے سرکلر جاری شدہ ہے۔ جس پر مکمل عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ جس میں تمام ضلعی آفیسران اپنے تفویض شدہ فرائض کو یقینی بنائیں۔05فروری2025 یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع ہذا کے انٹری پوائنٹس پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی جس میں محکمہ تعلیم کے آفیسران و عملہ کے علاوہ طلبہ / طالبات شرکت کریں گے نیز ممبران ضلع کونسل‘ کونسلر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد‘ وکلاء‘ سول سوسائٹی مظفرآباد اور معززین شہر بھی شرکت کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
