ممبر بورڈ آف گورنرز آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن ضلع مظفرآباد کے انتخابات کا مرحلہ مکمل، سردار ذولفقار علی، ایڈیٹر روزنامہ سیاست 46ووٹ لے کر ممبر بورڈ آف گورنر آزادجموں وکشمیر پریس فاونڈیشن ضلع مظفرآباد منتخب۔ نتائج کے مطابق پریس فاونڈیشن ضلع مظفرآباد کے کل 76 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 50ووٹ پول ہوئے۔ 46 ووٹ سردار ذولفقار علی جبکہ ان کے مد مقابل سید ابرار حیدر نے انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ سید ابرار حیدر کو 3 ووٹ حاصل ہوئے اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔ پولنگ کا عمل صبح 10بجے شروع ہوا۔ سیکرٹری اطلاعات و چیف الیکشن کمشنر پریس فاونڈیشن سردار عدنان خورشید، ڈائریکٹر اطلاعات و سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن راجہ امجد حسین منہاس نے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ پولنگ کے دوران نماز جمعہ کے لئے 01بجے تا 02بجے وقفہ کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر پریس فاونڈیشن نے پولنگ کے لئے مقررہ وقت میں ایک گھنٹہ کی توسیع کر دی۔ اس طرح 4بجے کے بجائے 5 بجے شام تک پولنگ کا عمل جاری رہا۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن /ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس نے پریزائیڈنگ آفیسر راجہ محمد سہیل خان کے ہمراہ نتائج کا اعلان کیا۔ سیکرٹری پریس فاونڈیشن راجہ امجد حسین منہاس نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر/سیکرٹری اطلاعات آزاد جموں و کشمیر نے ممبران بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن کے انتخابات سال 2025کے لئے مورخہ 10ستمبر 2024کو الیکشن شیڈول جاری کیا گیا۔ جس کے تحت کاغذات نامزدگی کی وصولی 13ستمبر 2024مقرر کی گئی۔ جس کے لئے پولنگ 09اکتوبر 2024کو کی جانی تھی اس بارہ میں محکمہ تعلقات عامہ کے آفیسران کو پریزائیڈنگ /پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ مورخہ 22نومبر 2024کو امیدواران کی حتمی فہرستیں جاری کی گئیں۔ مورخہ 06ستمبر 2024کو پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ سٹیشن کے قیام کی منظوری ہوئی۔ 10ستمبر 2024کو ہونے والے پولنگ کے نتیجے میں نیلم سے محمد حیات اعوان (بلا مقابلہ) بھمبر سے افتخار احمد (بلا مقابلہ)حویلی سے بلیغ الرحمان (بلا مقابلہ) سدھنوتی (پلندری)سے سردار اعجاز خلیق (بلا مقابلہ)راولپنڈی /اسلام آباد کی ایک نشست سے شہزاد احمد راٹھور (میرپور سے خالد محمود، پونچھ سے زاہد بشیراور کوٹلی سے شوکت علی کھوکھر کامیاب ہوئے جبکہ مظفرآباد، جہلم ویلی، باغ اور راولپنڈی /اسلام آباد کی دوسری نشست پر واضح اکثریت (51فیصد)ووٹ حاصل نہ کرنے والے امیدواران کے درمیان دوبارہ 16دسمبر 2024کو ری پولنگ کی منظوری دی گئی۔ 16دسمبر 2024کو ہونے والی ری پولنگ میں راولپنڈی /اسلام آباد سے طاہر مسعود بلا مقابلہ، جہلم ویلی سے محمد اسلم (بلا مقابلہ)اور باغ سے محمد اشرف کامیاب قرار پائے۔ جبکہ مظفرآباد کی نشست پر الیکشن کا معاملہ سید ابرار حیدر امیدوار ممبر بورڈ آف گورنرز آزادجموں وکشمیر پریس فاونڈیشن کی جانب سے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے باعث التواء کا شکار ہوا۔ عدالت ہا سے حکم امتناعی خارج ہونے کے بعد آج ہونے والی پولنگ میں سردار ذوالفقار علی ضلع مظفرآباد کے کل رجسٹرڈ 76 ووٹوں میں سے 46ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مد مقابل امیدوار سید ابرار حیدر نے الیکشن سے بائیکاٹ کیا تھا۔ اس طرح آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ اگلے مرحلے میں ممبران بورڈ آف گورنرز کی حلف برداری اور وائس چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
