چیئرمین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو/سیکرٹری ان لینڈ ریونیو،محمد رقیب خان کی زیر صدارت محکمہ انلینڈ ریونیو نارتھ زون کے آفیسران کے ساتھ مالی سال 2024-25کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس وصولی کے بارہ میں جائزہ اجلاس مورخہ 30-01-2025 کومنعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر انلینڈ ریونیو نارتھ زون اشتیاق احمد، ڈپٹی سیکرٹری انلینڈ ریونیو عثمان اعظم کے علاوہ ضلع مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، سدھنوتی اور نیلم کے سرکل آفیسرا ن نے شرکت کی۔ اس موقع پر چئیرمین آزاد جموں و کشمیر سنڑل بورڈ آف ریونیو/ سیکرٹری انلینڈ ریونیو نے محکمہ کے آفیسران کو ہدایت جاری فرمائی کہ ٹیکس ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے تا کہ ریونیو میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹیکس اہداف کو نہ صرف حاصل کیا جائے بلکہ ممکنہ حد تک اس میں اضافہ بھی کیا جا سکے۔ اجلاس میں متعلقہ آفیسران نے انفرادی طور پر اپنے اپنے سرکل کی سطح پر دئیے گئے ٹیکس ٹارگٹ اور ٹیکس وصولی کے حوالہ سے تفصیلی بریفینگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریونیو / سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے سختی سے ہدایات جاری کیں مالی سال 2024-25 کے لیے دئیے گئے ٹیکس اہداف کو ہر ممکن حاصل کیا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
