وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں کہاگیا کہ آزادجموں وکشمیر کابینہ کا یہ اجلاس حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے 5فروری کو کشمیریوں سے اظہاریکجہتی منانے کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ کشمیری اور پاکستانی لازوال رشتوں میں منسلک ہیں۔ جموں وکشمیر کے عوام پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں اور پاکستان کی سا لمیت اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ قرارداد میں کہاگیاکہ اجلاس ہندوستانی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی طرف سے خلاف حقائق بیان،الزامات اور دھمکیوں کی مذمت کرتا ہے۔ آزادکشمیر کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر کے مقابلے میں بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ تمام معاشی، تعلیمی اور سماجی عشاریوں میں آزادجموں وکشمیر،مقبوضہ جموں وکشمیر سے آگے ہے۔ آزادکشمیرمیں تمام شہری بنیادی انسانی حقوق اور انسانی آزادیوں کے ساتھ رہ رہے ہیں جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب ہیں۔ قرارداد میں کہاگیاکہ اجلاس قومی اپیکس کمیٹی کے کردار کو سراہتا ہے جس کی کاوشوں سے پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پوری قوم میں اتفاق رائے موجود ہے اور پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے قوم بہادر افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی پشت پر موجود ہے۔قرارداد میں کہاگیاکہ اجلاس افوا ج پاکستان کی جانب سے پاکستان اور آزادکشمیر کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع، سلامتی اور امن کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں کہاگیاکہ اجلاس اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ تحریک آزادی کشمیرموجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں بیس کیمپ کی حکومت بنیادی کردار بحال کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ قرار داد میں کہاگیا کہ آزادجموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ولولہ انگیز قیادت پر بھرپوراعتماد اکا اظہار کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر اور باالخصوص آزادجموں وکشمیر کی تعمیروترقی کے حوالہ سے ان کے مشن کو سراہتا ہے۔
چیئرمین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو/سیکرٹری ان لینڈ ریونیو،محمد رقیب خان کی زیر صدارت محکمہ انلینڈ ریونیو نارتھ زون کے آفیسران کے ساتھ مالی سال 2024-25کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس وصولی کے بارہ میں جائزہ اجلاس مورخہ 30-01-2025 کومنعقد ہوا۔
چیئرمین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو/سیکرٹری ان لینڈ ریونیو،محمد رقیب خان کی زیر صدارت محکمہ انلینڈ ریونیو نارتھ زون کے آفیسران کے