حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر وائلڈ لائف و فشریز سردار محمد جاوید ایوب نےڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کے زیر انتظام سماں بانڈی واک وے، سنٹر پلیٹ میں قیام چلڈرن پارک، ماکڑی پارک اور ساتھرا پارک مظفرآباد کا دورہ کیا۔ پارکس میں صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے اور فیملی کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔وزیر وائلڈ لائف و فشریز سردار جاوید ایوب نے کہا کہ شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے اور پارکوں کی اپگریڈیشن کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت پارکس ودیھر پبلک مقامات پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ صفائی نصف ایمان ہے پارکس عوام کی تفریح کیلئے ہیں عوام پارکس و دیگر پبلک مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔ دارالحکومت مظفرآباد ریاست کا چہرہ ہے اس کی خوبصورتی کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔ مظفرآباد کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے۔اس موقع پر سردار جاوید ایوب نے ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کی انتظامیہ سے پارکوں کی صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کے حوالے سےتفصیلی بریفنگ لی۔ اس سے پہلےپارک پہنچنے پر انتظامیہ و مقامی کمیونٹی اور سول سوسائٹی نے سردار محمد جاوید ایوب کا استقبال کیا اور پارکوں میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے و دیگر انتظامات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
