آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے متحدہ محاذ کونسل گڑھی دوپٹہ کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے لیے آئے وفد میں شجاعت کاظمی ، محمد عارف مغل ، وسیم عباسی ، ثاقب کاظمی ، شریف عباسی ، محمد نذیر تنولی ، اور راشد نقوی شامل تھے۔اس موقع پر کمشنر مظفر آباد ڈویژن مسعود الرحمان اور اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفرآباد حماد بشیر بھی موجودتھے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ٹھوٹھہ میں 200 بیڈ پر مشتمل ہسپتال کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ۔ متحدہ محاذ کونسل گڑھی دوپٹہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو حل کرنے کے لیے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے ۔ حکومت کی ترجیح اجتماعی فلاح کو فروغ دینا ہے ۔ متحدہ محاذ کونسل گڑھی دوپٹہ کی جانب سے مسائل کی نشاندہی احسن اقدام ہے، گڑھی دوپٹہ پل اور واٹر سپلائی منصوبہ جات کا دورہ کریں گے اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ۔ کرولی پل کی اپروچ روڈ کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ گڑھی دوپٹہ سب ڈویژن کے قیام کے لیے آبادی اور رقبہ کی بنیاد پر معاملہ کو زیر غور لایا جائے گا ۔ حکومت ترجیحی بنیادوں پر پسماندگی کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ گڑھی دوپٹہ نادرا آفس کے قیام کے لیے نادرا ہیڈ کوارٹر کو تحریک کیا جائے گا ۔ وزیراعظم نے انتظامی آفیسران کو ہدایت کی کہ عوام دوست منصوبوں کو اہمیت دی جائے اور لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں ۔وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو یقین دہانی کروائی کہ تعمیر و ترقی اور اجتماعی فلاح کے منصوباجات کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔ موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہیں ۔ے ۔ وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے پراجیکٹس ، بچت اور کفایت شعاری کی پالیسیوں کو سراہا ہے اور کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے انقلابی اقدامات سے خطہ کی تقدیر بدل جائے گی ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
