سیکرٹری اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارعدنان خورشید کی زیر صدارت 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کی میڈیا کوریج کے انتظامات کاجائزہ لینے بارے اجلاس پی آئی ڈی کمپلیکس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس، ناظم سوشل وڈیجیٹل میڈیا محمد بشیر مرزا، پاکستان ٹیلی ویژن مظفرآباد سینٹر کے پروڈیوسر غضنفرعبداللہ، اے جے ریڈیو کے نمائندے سمیت محکمہ اطلاعات کے آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں یکم فروری سے بھرپور سوشل میڈیا مہم شروع کی جائیگی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے انٹرویوز/پیغامات لیکر سوشل و الیکٹرانک میڈیا پر تشہیر کی جائیگی جبکہ پی ٹی وی اور اے جے کے ریڈیو سے بھی موثرلیزان رکھتے ہوئے انہیں مواد ارسال کیاجائےگا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان کو آزادکشمیر سے ملانے والے تمام انٹری پوائنٹس پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر وں سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی صدر مقامات پر ریلیوں اور تقریبات کی بھرپور کوریج یقینی بنائی جائے گی ۔ اجلاس میں ڈویژنل و ضلعی افسران کو اس حوالہ سے مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ۔ ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس نے سیکرٹری اطلاعات کو یوم یکجہتی کشمیر بارے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ۔سیکرٹری اطلاعات نے ہدایت کی کہ یوم یکجہتی کشمیر بارے سرگرمیوں کی بھرپور میڈیا کوریج یقینی بنائی جائے ۔ پانچ فروری سے قبل روزانہ کی بنیاد پر محکمہ اطلاعات کے تمام ضلعی افسران پراگریس رپورٹ شیئر کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات سردارعدنان خورشید نے کہاکہ 05فروری کا دن اہل پاکستان اور کشمیریوں کے لازوال رشتے اورمذہبی،ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے،کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا۔پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے آزمائش اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اہل پاکستان اور اہل کشمیر پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت نہیں مل جاتا اس وقت تک اہل پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
