وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر جمعرات کے روز ضلع نیلم کے برف سے متاثرہ علاقہ ہلمت میں بھیجے گئے میڈیکل مشن کی سپورٹ کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل ایکیوپمنٹ پر مشتمل ٹرک روانہ کر دیا گیا۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر جمعرات کے روز ضلع نیلم کے برف سے متاثرہ علاقہ ہلمت میں بھیجے گئے میڈیکل مشن کی سپورٹ کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل ایکیوپمنٹ پر مشتمل ٹرک روانہ کر دیا گیا۔ میڈیکل ایکیوپمنٹ میں الٹرا ساونڈ مشین، ڈیلیوری ٹیبل، ڈیلیوری کٹس سمیت گائنی ایمرجنسی کا سامان شامل ہے۔جمعرات کے روز برف سے متاثرہ علاقے ہلمت بھیجی گئی ایمرجنسی ریسپانس میڈیکل ٹیم نے میڈیکل ایمرجنسی کیسز کے لیے مزید سامان کی فراہمی کی تحریک کی تھی۔ جس پر فوری عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے انتظامیہ نے محکمہ صحت عامہ سے رابطہ کرتے ہوئے میڈیکل ایکیوپمنٹ کا ٹرک نیلم روانہ کر دیا یہ سامان ایمرجنسی سٹاک سے ہلمت میڈیکل مشن کو فراہم کیا گیا ہے۔ سامان ہلمت پہنچانے کے لئے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹرانسپورٹ اور عملہ کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ انتظامیہ، محکمہ صحت عامہ اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ کاوش سے سامان میڈیکل ٹیم کو ارسال کیا گیا ہے۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فاروق اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر صحت عامہ شعبہ مانیٹرنگ شفق ملک نے سامان سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمان قریشی اور نعمان شفیق کے سپرد کیا جو اپنے اپنی نگرانی میں سامان ہلمت پہنچائیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر اپر نیلم کے علاقہ ہلمت میں جاری اس میڈیکل آپریشن کی نگرانی سیکرٹری صحت عامہ برگیڈیر محمد فرید، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق احمد نور کر رہے ہیں اور اس آپریشن کی روزانہ کی بنیادوں پر وزیراعظم سیکرایٹ، چیف سیکرٹری آفس اور وزارت صحت عامہ کو رپورٹ ارسال کی جا رہی ہے۔

Share This Post

More To Explore