وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کی خصوصی ہدایت پر آزادکشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم کے حوالہ سے اعلی سطحی اجلاس، دو ہفتوں میں ترامیم فائنل کرنے کا فیصلہ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کی خصوصی ہدایت پر آزادکشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم کے حوالہ سے اعلی سطحی اجلاس، دو ہفتوں میں ترامیم فائنل کرنے کا فیصلہ۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور،وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد ایوب اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ کابینہ کی کمیٹی جس میں حکومت اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کے درمیان لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اتفاق رائے ہوا تھا پر ہو نیوالی پیش رفت سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منتخب بلدیاتی نمائندگان اور حکومتی کمیٹی کے مابین لوکل ایکٹ کے جس مسودہ اور نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے انکو دو ہفتوں کے اندر یکسو کرتے ہوئے کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔ وزراء حکومت نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کی مضبوطی سے ریاست میں سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہو گا اور حکومت بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

Share This Post

More To Explore