وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ریاست ہے، دنیا بھارت پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا مقدمہ چلائے، جس جہادی کلچر کی بات کی, اللہ کے فضل سے آزادکشمیر میں اپنے حق دفاع کے لیے مضبوط منصوبہ بندی کرکے آگے بڑھ کر کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔ اخلاقی سیاسی سفارتی جدوجہد سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا بلکہ اپنے اسلاف کی جدوجہد کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام منعقدہ ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کنوینئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی, وزراء کرام میاں عبدالوحید, دیوان علی خان چغتائی, عبدالماجد خان, چوہدری اکبر ابراہیم, محترمہ امتیاز نسیم, جاوید بٹ, خواتین اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی. وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوٰی کرنے والے کا یوم جمہوریہ کشمیری عوام کے لیے یوم سیاہ ہے۔ بھارت نے بابری مسجد کو شہید کر کے وہاں مندر تعمیر کیا، گاو ماتا کے نام پر مسلمانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا گیا. انہوں نے کہا کہ مودی کی انتہا پسندی پوری دنیا نے دیکھی۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ جموں میں بھارتی وزیر دفاع کہتا ہے کہ پاکستان سے مداخلت ہو رہی ہے اسکے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہوں، پاکستان کے عوام سے سیاسی سفارتی اخلاقی حمایت چاہیئے۔پاکستان کے عوام سے ہمارا کلمہ طیبہ کی بنیاد پر لازوال رشتہ ہے۔ واضح کرتا ہوں کہ تحریک آزادی کو اب آزادکشمیر کے عوام اپنے خون سے تر و تازہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے آر پار کے کشمیری دنیا کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے باوجود جموں وکشمیر کے عوام کا جذبہ حریت نہ ختم کیا جا سکا اور نہ کیا جا سکے گا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بین الاقوامی دنیا کو واضح کرتا ہوں کہ دوہرے معیار اب نہیں چل پائیں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے جز کی بنیاد پر نہیں بلکہ کل کی بنیاد پر تحریک آزادی کشمیر کو تحریک تکمیل پاکستان کی کامیاب جدوجہد میں تبدیل کریں گے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
