مظفرآباد، وزیراعظم آزادجموں وکشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سب سے بڑا فراڈ ہے۔ہندوستان میں نہ ہی مذہبی اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے اور نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں۔

مظفرآباد، وزیراعظم آزادجموں وکشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سب سے بڑا فراڈ ہے۔ہندوستان میں نہ ہی مذہبی اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے اور نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں۔بھارت کا جموہریت کا راگ الاپنے کا مقصد ہی جنگی جرائم کی پردہ داری ہے جمہوریت کے دعویدار ہندوستان نے گذشتہ7 دھائیوں سے کشمیریوں کا جمہوری حق,حق خودارادیت سلب کر رکھا ہے۔ بھارت بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔ بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے۔بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔گزشتہ سات دھائیوں سے ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیر جمہوری طریقہ کار اپناتے ہوئے ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدار کیخلاف ہیں۔ 5اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جو ہوا کیا وہ جمہوری ملک کرتاہے۔تحریک آزادی کشمیر ایشیاپائیدار امن کی تحریک ہے۔ہندوستان میں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ ہندوستان میں رہنے والی اقلیتیں انتہاء پسندانہ حکمرانوں سے خوفزدہ ہیں۔حکومتی سربراہی میں بابری مسجد کو شہید کرنا، سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ کرنا اور عیسائیوں کے چرچ آئے روز جلایا جانا سیکولر ازم نہیں بلکہ ہندتوا نظریات ہیں جن کے مطابق ہندوستان صرف مذہبی جنونی ہندوؤں کا ملک ہے۔اپنے خصوصی بیان میں وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر 5اگست2019کے بعد کشمیری عوام کے لیے ایک جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ہندوستان کا 5اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کوبری طرح پامال کیا۔ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہاکہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان لاکھوں شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے گر م لہو سے شمع تحریک کو ہر آن تابندہ رکھا اور کٹھن حالات و مشکلات کے باوجود جوش حریت کو سرد نہیں ہونے دیا۔ کشمیری کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں اور نہ کبھی ہو سکتا ہے۔تحریک آزادی کیلئے کشمیریوں نے اپنی تیسری نسل قربان کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے والے تمام ممالک، اداروں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کر رکھا ہے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادو ں کے مطابق اپنا بنیادی حق حق خود ارادیت چاہتے ہیں جس کے لیے لہو کے آخری قطرے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Share This Post

More To Explore