صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے حلقہ برنالہ (ابووالہ) کے وفد کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وفد میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری نصر اللہ(مرحوم) کے بھائی چوہدری ثناء اللہ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری نصر اللہ (مرحوم)کے صاحبزادے چوہدری فہدنصر،چوہدری شیراز انور اور چوہدری ولید ظفر شامل تھے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا چوہدری نصراللہ (مرحوم) میرے دیرینہ دوست، ساتھی اورحلقہ برنالہ سے امیدوار اسمبلی بھی رہ چکے ہیں اور ہمارا یہ تعلق آگے بھی قائم رہے گا۔میں میرپور ڈویژن کے تمام حلقوں میں لوگوں سے رابطے میں ہوں لہذا آپ لوگ بھی برنالہ، ابووالہ، آہی، ملوٹ اور دیگر جگہوں سے بھی لوگوں سے رابطے میں رہیں۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ چوہدری نصراللہ (مرحوم) کی طرح ہم بھی آپ کا ساتھ دیتے ہو ئے اس تعلق کو آئندہ بھی نبھائیں گے۔اس موقع پر برنالہ (ابوالہ) کے وفد نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برنالہ کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی حلقہ برنالہ کا دورہ کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
