آزادکشمیر میں مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام فٹ بال کے ٹرائلز کا آغاز۔ دارلحکومت مظفرآباد کے خورشید الحسن خورشید فٹ بال اسٹیڈیم میں فٹ بال کے ٹرائلز لئے گئے۔ مسلم ہینڈز کے پبلک ریلیشن آفیسر قمر عطاء کے مطابق دوسرے مرحلے میں راولاکوٹ تیسرے مرحلے میں کوٹلی اور پھر میرپور میں ٹرائلز لیے جائیں گے۔ فٹ بال کے ٹرائلز ملک بھر میں لیے جارہے ہیں۔ انڈر 16 عمر کے بچوں سے فٹ بال کے ٹرائل لیے جارہے ہیں۔ ٹرائلز کے بعد منتخب کیے گئے بچوں کا میرپور میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا اور کوچنگ کی جائے گی جس کے بعد منتخب شدہ انڈر 16 کھلاڑی ناروے کپ میں حصہ لیں گے۔ کوچ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مسلم ہینڈز کا فوکس ہے کہ ایسے بچوں کو آگے لایا جائے جن میں پوٹینشل موجود ہے اور سہولیات کی عدم دستیابی کیوجہ سے وہ اوپر نہیں آ سکتے۔ آزاد کشمیر کا پہلا آسٹرو ٹرف گراونڈ میرپور میں موجود ہے جس میں کھیل کے حوالے سے بچوں کا ٹریننگ دی جائے گی اور ان کی تمام ضروریات کی ذمہ داری مسلم ہینڈز پوری کریگی۔ مسلم ہینڈز کا مشن ہے کہ میدانوں کو زیادہ سے زیادہ آباد کیا جائے اور نئے ٹیلنٹ کے لئے مواقع پیدا کیے جائیں۔ مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام کوچ عبدالرشید نے ٹرائلز لیے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
