ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) عاطف رحمان کی زیر صدارت آزاد کشمیرتر قیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 25-2024 کا چوتھا اجلاس کشمیر پلان ہاؤس مظفر آباد میں منعقد ہوا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) عاطف رحمان کی زیر صدارت آزاد کشمیرتر قیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 25-2024 کا چوتھا اجلاس کشمیر پلان ہاؤس مظفر آباد میں منعقد ہوا۔اجلا س میں پلاننگ کمیشن پاکستان، محکمہ مالیات اور متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان و محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا نظر ثانی منصوبہ مالتی 64 کروڑ 71 لاکھ روپے اور آزاد کشمیر میں تین ٹیلی ہیلتھ سینٹرز کے قیام کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی 10 کروڑ 2 لاکھ روپے، محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام خواتین کے لیے صنفی معاون خدمات کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی 11 کروڑ روپے،محکمہ صحت کے زیر اہتمام چکار میں 50 بستر کے ہسپتال کے قیام کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی 33 کروڑ 87 لاکھ روپے، سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام بلا سود قرضہ جات کی بذریعہ اخوت فراہمی کا منصوبہ لاگتی 39 کروڑ 85 لاکھ روپے، گورنس سیکٹر کے زیر اہتمام نلوچھی مظفر آباد میں ضلعی عدالت کے قیام کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی 80 کروڑ روپے اور ہائیکورٹ بلڈنگ کے بقیہ کام اور لفٹ کی تنصیب کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی 38 کروڑ 57لاکھ روپے زیر غور لایا گیا۔

اجلاس میں محکمہ شاہرات کے زیر انتظام تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت ضلع پونچھ، مظفر آباد، بھمبر اور کوٹلی کے 90 کلومیٹر سڑکات کے ترمیمی منصوبہ جات لاگتی 1 ارب 99 کروڑ روپے،معاوضہ جات برائے حصول اراضی کا 34 کروڑ 57 لاکھ مالیت کا منصوبہ، ریشیاں لیپہ سڑک میں لینڈ سلائیڈنگ کی روک تھام کا 39 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کا منصوبہ، کھائی گلہ تولی پیرلسڈ نہ سڑک کے بقیہ کام کا 27 کروڑ 47 لاکھ روپے کا منصوبہ زیر غور لایا گیا۔ علاوہ ازیں سڑکات کی تعمیر، بہترگی مرمت و تجدید کے لیے ضلع پونچھ میں 47.75 کلومیٹر سڑکات لاگتی 1 ارب 27 کروڑ 60لاکھ روپے کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے جن میں سون منجہاڑی تراڑکھل سڑک کی 6.5 کلومیٹرتعمیر،مجھاڑی تا تراڑکھل سڑک کی 6.2 کلومیٹر تعمیر، تولی پیر کر اس تا علی سوجل چورہ گلی سڑک کی 5 کلومیٹر تعمیر کے منصوبہ جات شامل ہیں۔ ضلع سدھنوتی کے 20.71 کلومیٹر سڑکات لاگتی 71 کروڑ روپے کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے جن میں پلندری تا بیتر ان تا ٹنگی گلہ سڑک کی 14 کلومیٹر تعمیر اور بلوچ سر سادہ سڑک کی 6.71 کلومیٹر تعمیر کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔ ضلع کوٹلی کے 55.83 کلومیٹر سڑکات لاگتی 1 ارب 87 کروڑ 98 لاکھ روپے کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے جن میں کوٹلی تا نکیال سڑک کی 13.83 کلومیٹر تعمیر، تتہ پانی گوئی سڑک کی 12 کلومیٹر تعمیر، نکیال تا ڈبسی بذریعہ موہڑہ شریف سڑک کی 10 کلومیٹر تعمیر، نکیال تا نندہ گلی بذریعہ جندروٹ سڑک کی 10 کلومیٹر تعمیر، نکیال تا نیدی بذریعہ کر الیہ متھرانی سڑک کی 10 کلومیٹر تعمیر کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔ ضلع میر پور میں کا کڑہ ٹاؤن تا دھما و اکسگمہ سڑک کی 4.25 کلو میٹر تعمیر کا 12 کروڑ 84 لاکھ روپے کا منصوبہ اور ضلع بھمبر کے 17.2 کلومیٹر سڑکات لاگتی 1 ارب 27 کروڑ 18 لاکھ روپے کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے جن میں جھنڈالہ تا پیر گی سڑک کی 9 کلومیٹر و 8.2 کلو میٹر تعمیر کے 2 منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔ علاوہ ازیں ضلع بھمبر میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے تباد شدہ سڑکات کی بحالی کا 39 کروڑ 83 لاکھ روپے کا منصو بہ بھی زیر غور لایا گیا۔

مزید براں وفاقی حکومت کے زیر انتظام مظفر آباد میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید میڈیکل کالج کا نظر ثانی منصوبہ لاگتی 4 ارب 33 کروڑ روپے اور ضلع باغ میں دانش سکول کے قیام کا منصوبہ لاگتی 3 ارب 52 کروڑ روپے بھی زیر غور لایاگیا۔

Share This Post

More To Explore