وفاقی محتسب نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں علاقائی دفتر کے افتتاح کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معائنہ ٹیموں کے مختلف سرکاری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیر رسمی حل جیسے پروگراموں کے باعث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی محتسب نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں علاقائی دفتر کے افتتاح کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معائنہ ٹیموں کے مختلف سرکاری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیر رسمی حل جیسے پروگراموں کے باعث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈ یا محتسب کے ادارے بارے عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں تا کہ پاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی ہو اور وہ اس ادارے کے ذریعے جلد اور مفت ریلیف حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خدمات کا دائرہ کار مسلسل وسیع کر رہے ہیں تا کہ عوام الناس کی شکایات کا ان کے گھر کے قریب ازالہ کر سکیں اس مقصد کے لئے نئے علاقائی دفاتر قائم کئے جارہے ہیں۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کچھ عرصہ قبل مظفر آباد میں کھولا گیا ہمارا نیا علاقائی دفتر مکمل طور پر کام کر رہا ہے جبکہ گلگت بلستان میں بھی نیا دفتر کھول دیا گیا ہے جس سے ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف مل رہا ہے۔ اب ملک کے 24 شہروں میں عوام الناس کو ہماری سہولیات میسر ہیں۔ سال 2024 ء کے دوران وفاقی محتسب کے ادارے کی کارکردگی مثالی رہی۔ اس سال ہم نے نئے سنگ میل طے کئے جس سے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں موصول ہونے والی شکایات اور فیصلوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024ء کے دوران متنازع معاملات کے بارے میں جو شکایات آئیں ان کی مجموعی مالیت 8.22 ارب روپے بنتی ہے جب کہ سال 2023 ء میں یہ مالیت 4.9 ارب روپے تھی۔ قبل ازیں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی پی آئی ڈی کمپلیکس آمد پر ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

Share This Post

More To Explore