وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل محتسب سیکرٹریٹ اشفاق احمد خان، کمشنر آئی آر ڈی علاقائی آزاد کشمیر منصور قادر ڈار، سابق سیکرٹریز حکومت اور آزاد کشمیر میں وفاق کے تحت کام کرنے والے آفیسران بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں دو نئے دفاتر قائم ہونے کے بعد ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ رواں سال دور دراز علاقوں میں مزید نئے دفاتر کھولے جائیں گے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے آزاد کشمیر میں کام کرنے والے وفاق کے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ غریب عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکایات کی دادرسی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی محتسب ادارے کی پہنچ اور رسائی میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے سال 2024 کے دوران عوامی شکایات کی دادرسی میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ افتتاحی تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے اعلیٰ حکام، وفاقی سرکاری اداروں کے مقامی سربراہان کے علاوہ میڈیا اور سول سوسائٹی کے کثیر افراد نے شرکت کی ۔ وفاقی محتسب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024ء کے دوران وفاقی محتسب میں دولاکھ 26 ہزار 371 شکایات موصول ہوئیں جب کہ دولاکھ 23 ہزار 171 شکایات کے فیصلے کئے گئے جو گزشتہ سال سے 16 فی صد زیادہ ہیں۔ 93 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انوسٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خود جا کر کھلی کچہریاں منعقد کر کے عوام الناس کو ان کے گھر کے قریب انصاف فراہم کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسماندہ طبقے کی شکایات کی داد رسی کرنا ہے۔ قبل ازیں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے آزاد جموں و کشمیر میں وفاقی حکومت کے اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل محتسب سیکرٹریٹ اشفاق احمد خان، کمشنر آئی آر ڈی علاقائی آزاد کشمیر منصور قادر ڈار اور وفاقی محتسب کے دائرہ کار میں آنے والے سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ غریب لوگوں کی شکایات کے ازالےکےلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کارلائیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
