سیکرٹری آزادجموں وکشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں آزادجموں وکشمیر میں قائم سگریٹ انڈسٹریز کے ٹیکسز کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ کبھی بھی سگریٹ انڈسٹریز سے 8ارب روپے کا سالانہ ریونیو حاصل نہیں کیا گیا۔سگریٹ ساز کمپنیوں سے تمام ٹیکسز بشمول انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں سال 2022میں 22کروڑ روپے،سال 2023میں 39کروڑ روپے اور سال 2024میں 1 ارب 23کروڑ روپے ٹیکسز کی مد میں وصول کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تمام سگریٹ ساز کمپنیوں سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کا معاہدہ ہو چکا ہے اور اس سسٹم کی تنصیب مکمل کی جا رہی ہے جس سے ٹیکس کے نظام میں شفافیت کے ساتھ ساتھ خلاف حقائق اور مبالغہ آرائی پر مبنی خبروں کا بھی تدارک ممکن ہو گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
