آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران حلقے میں تعمیر وترقی کے پروجیکٹس سمیت سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت کا ہدف عام آدمی کی فلاح ہے جس کے لئے تمام تر وسائل فراہم کئے جائیں گے ،تمام دفاتر میں بائیو میٹرک کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے زیادہ تر دفاتر میں بائیو میٹرک نصب ہیں اور فنکشنل ہیں جہاں نہیں ہیں وہاں جلد نصب کر دئیے جائیں گے موسٹ سینیر وزیر اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اس سے عام آدمی کے کام میں آسانی پیدا ہو گی اور لوگوں کو سہولت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ تاریخی ہیلتھ پیکج دیا ہے اب انشاءاللہ منفرد تعلیمی پیکج بھی دیں گے جس سے ریاست میں تعلیم کے نظام میں بہتری آئے گی ،قوموں کو آسانیاں لے ڈوبتی ہیں اس لئے سب کو کام کرنا ہو گا وقت کی قدر کرنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں لہذا سب کو چاہیے کہ خاص کر ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں جہاں کوئی خرابی نظر آئے فوری طور پر وزیراعظم شکایات سیل میں رپورٹ کریں فوری کارروائی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مافیاز کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں کبھی ایک کے پاس جاتے ہیں کبھی دوسرے کے پاس مگر انکا دور اب ختم ہو چکا ارادہ کر کے آیا تھا کہ مافیاز کو نکیل ڈالوں گا اور اللہ کے فضل سے یہ کر کے دکھا دیا ہے ۔سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین نے وزیراعظم کے عوام دوست اقدامات کو بے حد سراہا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ریاست میں گورننس کے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے ہم وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
