وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے جمعہ کو دارالحکومت مظفرآباد میں مصروف دن گزارا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اورانکے مسائل سنے ۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے جمعہ کو دارالحکومت مظفرآباد میں مصروف دن گزارا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اورانکے مسائل سنے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سے کابینہ اراکین نے بھی ملاقاتیں کیں ۔ وزیراعظم سے وزراء حکومت سردار میراکبر خان ، ظفراقبال ملک، عبدالماجد خان ، فیصل ممتاز راٹھور ، محمد اکمل سرگالہ سمیت دیگر سیاسی عمائدین نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نےعوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے حکومت کمربستہ ہے ، عوامی مسائل کا حل اوّلین ترجیح ہے، گزشتہ بیس ماہ میں حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ان کے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں ، سستے آٹے اور سستی بجلی کی فراہمی کے بعد شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا لیکن اللّہ تعالیٰ کے فضل سے آزادکشمیر میں اتنے بڑے خسارے کے باوجود ایک دن بھی ترقیاتی عمل نہیں رکا۔ اتحادی حکومت کی اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر اور اس کے بعد خطے کی تعمیر وترقی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام حلقوں میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ حکومت تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھے گی ۔

Share This Post

More To Explore