وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہم اپنے دفاع کا حق پوری طرح استعمال کریں گے۔اس کے لئے ہماری تیاری کرنا ہو گی۔ اگر ہندوستان نے ریاستی دہشتگردی ختم نہ کی تو کشمیری اپنا حق استعمال کریں گے اور لائن آف کنٹرول کو روند کر چلے جائیں گے۔تحریک آزادی کشمیر ہماری ترجیح ہے۔ دشمن کو پہلی مرتبہ محسوس ہوا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے آزادکشمیر میں جو سٹیس کو بن گیا تھا وہ اب ٹوٹ رہا ہے۔ بھارت کے وزیر دفاع نے مقبوضہ جموں کشمیر کے دورے کے دوران وزیرا عظم آزاد کشمیر کا نام لے کر یہ کہا کہ ہم جہاد کی تیاری کر رہے ہیں ۔بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان بھی آگیا ہے۔ ہمارا عزم واضح ہے کہ جب تک بھارت کے ناپاک قدم مقبوضہ جموں وکشمیر سے نہیں نکل جاتے اپنے حق خودارادیت کی تحریک کو پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر نے سراں میں امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد، وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی، سردار میر اکبر خان، چوہدری محمد رشید، بازل علی نقوی، اکمل حسین سرگالہ، میاں عبدالوحید، ظفر اقبال ملک بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت کے مکروہ عزائم خاک میں ملائیں گے ۔ جب تک بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر سے نکل نہیں جاتی اور بین الاقوامی برادری نے ہم سے حق خود ارادیت کا جو وعدہ کیا ہے جب تک وہ وعدہ پورا نہیں ہوجاتا تب تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ بھارت کے 10 لاکھ فوجیوں کی موجودگی میں بھی ان میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔ طاقت کے بھرپور استعمال کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کے لئے ہمیں تیاری کرنا پڑے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آنے والے کچھ ہفتوں میں اس علاقے کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
