وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے مظفرآباد شہر کے دورہ 15جنوری 2025 کے دوران دی جانے والی ہدایات کے حوالہ سیڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرآفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے مظفرآباد شہر کے دورہ 15جنوری 2025 کے دوران دی جانے والی ہدایات کے حوالہ سیڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرآفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مظفرآباد شہر کی تزہین و آرائش و صفائی ستھرائی کے حوالہ سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کئے جانے کیلئے عملی اقدامات کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں میئر بلدیہ سکندر نثار گیلانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)سید عمران نقوی، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی سید غلام محی الدین گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد رورل حماد بشیر، میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران، ایس ڈی او شاہرات شہریار اسلم، تحصیلدار مظفرآباد قمر عزیز، آفیسر تجاوزات ڈویلپمنٹ اتھارٹی وجی الحسن، خلیل احمد سب انسپکٹر پولیس (ٹریفک)، یاسر امین ڈویلپمنٹ اتھارٹی، فرقان الرحیم میونسپل کارپوریشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریاؤں کے کناروں اور واک وے کے اطراف سے کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کیلئے آئندہ کل سے آپریشن شروع کیا جائے گا اور سیکرٹری بلدیہ کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں ایک ہفتہ کے اندر اس کام کو مکمل کریں گی۔ شہر کے اندر مختلف مقامات پر کچرے کو جمع کرنے کیلئے ڈمپنگ ڈپو/ ویسٹ کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ ٹاہلی منڈی کے مقام پر پارک کیلئے مختص ایریاء کی صفائی ستھرائی کرتے ہوئے پارک کی بحالی کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے اس کے علاوہ ملحقہ ایریا میں سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں اور ٹرکوں کو پارک کیلئے مختص ایریاء کے ساتھ خالی جگہ پر شفٹ کروایا جائے گا۔ چہلہ تا ٹاہلی منڈی سڑک کنارے دریائے نیلم کی روانی سے لطف اندوز ہونے کیلئے بنائے گئے سیٹنگ ایریاء (گزیبوز)کی صفائی ستھرائی، رنگ و روغن اور مرمت کرتے ہوئے مکمل طور پر فعال کرنے اور وہاں موجود خالی جگہ کو گرین ایریاء کے طور پر تیارکیا جائے گا۔ اس کے علاوہ راہداری کے کناروں پر لگے Curve stones کو درست انداز میں نصب کیا جائے گا۔ شہر کے اندر شاہرات پر لائننگ اور پارکنگ ایریاء کی مختصگی کیلئے کام شروع کردیا جائے اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں تمام ادارے شہر کے خوشنما چہرے کو اجاگر کرنے اور مظفرآباد کے سیاحتی امکانات کو بڑھانے کیلئے موثر حکمت عملی اور مربوط اقدامات اٹھائیں گے۔

Share This Post

More To Explore