وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے ضلع جہلم ویلی میں 3.22 میگا واٹ چھم واٹر فال ہائیڈرو پاور سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب خاطر ناڑ میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد، وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی، چوہدری محمد رشید، سردار میر اکبر خان ، میاں عبدالوحید سید بازل علی نقوی، اکمل حسین سرگالہ، ظفر اقبال ملک سیکرٹری برقیات ارشاد احمد قریشی، سیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عامر لطیف،کمشنر مظفرآباد ڈویژن، مسعود الرحمن، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس، ڈی آئی جی پولیس یاسین قریشی سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب آمد پر وزیراعظم آزادکشمیر کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
