وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد، وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی، چوہدری محمد رشید، میاں عبدالوحید، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزاد صحافت معاشرے کے لیے ایسے ہے جیسے سانس جسم کے لیے۔ صحافی کہلانا اور صحافی بننا بڑا مشکل کام ہے۔ بندوق سے زیادہ طاقت قلم کی نوک میں ہے۔ فکری انتشار قلم سے دور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلم کی حرمت کا پاس مقدس ترین فریضہ ہے، اس فرض کی تقدیس کو پہچانیئے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے جہلم ویلی پریس کلب کے لیے 05 لاکھ روپے کی ڈونیشن کا اعلان کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ یونیورسٹی کی مکانیت کا مسئلہ بھی جلد حل کر لیا جائےگا۔ جہلم ویلی کے عوام کی جانب سے ہیلتھ پیکج کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی سید محمد اسحاق نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریب میں آمد ہمارے لیے اعزاز ہے، وزیراعظم کی آمد صحافتی مسائل کو حل کرنے کے لیے عزم کا مظہر ہے۔ آزادی اظہار رائے کیلئے وزیراعظم کے عزم کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہلم ویلی پریس کلب کی عمارت کی تعمیر اور صحافتی کالونی ناگزیر ہے۔ اس منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں۔ تقریب سے صدر پریس کلب زاہد اعوان نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی کے نومنتخب عہدیداران محمد زاہد اعوان نے صدر، سید انصار حسین نقوی جنرل سیکرٹری خوشخال خان مغل سینئر نائب صدر ، ارشد رشید اعوان نائب صدر جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان وہاب ،سیکرٹری اطلاعات و مالیات عامر شیخ ممبران مجلس عاملہ اعجاز احمد میر زاہد جاوید عباسی نے حلف اٹھایا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
