صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر قبضہ جمائے ہوئے ہے اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔لہذا ایسے حالات میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد و متفق ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے کمر بستہ ہونا پڑے گا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سمیت مل کر بین الاقوامی برادری کے سامنے اور دنیا کے ہر فورم پرمظلوم کشمیریوں کی آواز کو پہنچانا ہو گاتاکہ بھارت کے مکروہ اور گھناؤنے چہرے کا پردہ چاک کیا جا سکے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
