ترجمان آزادجموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے خرید کیے گئے جدید آلات کے استعمال سے گزشتہ03 دنوں میں مختلف اضلاع میں پکوڑے سموسے ، کباب اور فرائنگ آئٹمز کی تیاری میں استعمال ہونے والے آئل کی پڑتال کرتے ہوئے آئل ٹیسٹومیٹر سے حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر مجموعی طور پر 451.5 لیٹر آئل تلف کیا جبکہ 1,95,500 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بار بار استعمال ہونے والا آئل نہ صرف انسانی صحت کے لیے مضر ہے بلکہ دل اور جگر کی بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی جگہوں پر کھانے پینے سے پر ہیز کریں جہاں غیر معیاری اور بار بار استعمال شدہ آئل کا استعمال ہو رہا ہو۔ آزادکشمیر کے سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم نے سیکرٹری فوڈ اتھارٹی اور جملہ فوڈ سیفٹی آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوڈ آئٹمز دودھ ، آئل اور مصالحہ جات وغیرہ کی ریگولر بنیادوں پر ٹیسٹنگ کریں اور اشیاء کے مضر صحت پائے جانے کی صورت میں بلا تخصیص کاروائی ضابط عمل میں لائیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
