وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیرچوہدری انوارالحق نے دربار عالیہ حضرت سائیں سہیلی سرکار پر جاری عرس میں شرکت کی اور مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی.وزیر اعظم نے دربار سائیں سخی سہیلی سرکار کے لنگر کا بھی معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیرچوہدری انوارالحق نے دربار عالیہ حضرت سائیں سہیلی سرکار پر جاری عرس میں شرکت کی اور مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی.وزیر اعظم نے دربار سائیں سخی سہیلی سرکار کے لنگر کا بھی معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔وزیراعظم نے دربار کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں ۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دربار عالیہ حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار آنے والے زائرین کو لنگر کی فراہمی سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زائرین کو لنگر اور رہائشی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

Share This Post

More To Explore