صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی اور اہم ملاقات۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ میرا چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں براہ راست کوئی عمل دخل نہیں ہے لیکن پھر بھی بطور صدر ریاست اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے میں اپنا مثبت کردار ادا کروں گا۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے کی جانے والی اب تک کی مشاورت پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس سلسلہ میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی راہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
