وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر کے محکمہ جات کے ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان,سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات عامر لطیف اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی. اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو مواصلات, فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ, ٹورازم, آئی ٹی, لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سمیت تمام ڈویلپمنٹ سیکٹر وائز تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیراعظم آزاد کشمیر نے تمام محمکہ جات کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں بروقت اخراجات کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ منصوبہ جات کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے. وزیراعظم نے کہا کہ سیکٹروائیز ریلیز اور اخراجات کی تفصیل تین دن کے اندر اندر فراہم کی جائے. انہوں نے کہا کہ عوامی نوعیت کے منصوبہ جات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور منصوبہ جات کی پراگریس رپورٹ پیش کی جائے. وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو تصریحات کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے، کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جب منصوبوں کی بروقت تکمیل نہیں ہوتی تو ان کی لاگت بڑھ جاتی ہے جس کا بوجھ قومی خزانے پر پڑتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
