وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی. وزیراعظم آزاد کشمیر نے نئیر حسین بخاری کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی. اس موقع پرموسٹ سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور, وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق اور میاں عبدالوحید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے.

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
