صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے یہاں سے مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لئے ہمیں کمر بستہ ہو جانا چاہیے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آئے روز کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور کشمیری عوام کو اپنے ہی گھروں میں مقید کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہا ہے اور حریت قیادت کو پابند سلاسل کیاہوا ہے۔ تو ایسے حالات میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے ملکی و عالمی سطح پرجارحانہ اور موثر انداز میں اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پرسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے صدرریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کوملکی و بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ لڑی ہے اور مودی سرکار کے انسانیت سوزاور ناپاک عزائم کا پردہ چاک کیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پربات چیت کی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید اور وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزرائے حکومت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اندرون و بیرون ملک اُٹھانے کے لئے متحد ہو کر کوششیں کریں اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق کے درمیان آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی اور دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
٭٭٭٭٭
نیوز:02
اسلام آباد( )11جنوری 2025ء
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے روزنامہ صدائے چنار کے چیف ایگزیکٹو الحاج پرویز محمد بھٹی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ روزنامہ صدائے چنار کے چیف ایگزیکٹو الحاج پرویز محمد بھٹی (مرحوم)کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
٭٭٭٭٭
نیوز:03
اسلام آباد( )11جنوری 2025ء
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کمشنر انکم ٹیکس چوہدری عاصم شوکت کے والد چوہدری شوکت کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کمشنر انکم ٹیکس چوہدری عاصم شوکت کے والد چوہدری شوکت (مرحوم)کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

