صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے لیکن 5اگست2019ء کے بعد بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور کشمیری عوام کو اپنی سرزمین پرآزادی کی فضا میں سانس لینا محال کر رکھا ہے۔ تو ایسے حالات میں آزادی کے بیس کیمپ کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے جارحانہ اور موثر انداز میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔اس موقع پر جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیری عوام کی بے لوث نمائندگی کی ہے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
