کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیر غلام محمد صفی نے ”یوم حق خود ارادیت” کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو ایک ہی ترازو میں نہیں تولا جا سکتا۔ پاکستان ہمارا دوست اور بھارت ہمارا دشمن ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیر غلام محمد صفی نے ”یوم حق خود ارادیت” کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو ایک ہی ترازو میں نہیں تولا جا سکتا۔ پاکستان ہمارا دوست اور بھارت ہمارا دشمن ہے۔ ہمارا پاکستان کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، ہمارا جھگڑا بھارت کے ساتھ ہے جو کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ مانتا ہے،اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو یہ حق دیتی ہیں کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ استصواب رائے سے خود کریں۔ کشمیری اتفاق رائے سے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے آگے بڑھیں گے۔ ہم آج دنیا کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری بھارتی غاصب سامراج کے خلاف ہر محاذ پر اپنا پنجہ آزمائیں گے۔ غلام محمد صفی نیآج کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر و دیگر کی جانب سے تجویز کردہ لائحہ عمل پر اتفاق کرتا ہوں۔ سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں یہ اجتماع اس بات کی غمازی ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری متحد اور متحرک ہیں۔ میں کنوینیر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی کو یقین دلاتا ہوں کہ آزاد کشمیر کے عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔آج ہم نے اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا خالصتا تحریک آزادی کشمیر اور کشمیریوں کیحق خودارادیت کے لئے بلایاہے۔ دنیا کی سب تحریکوں کے پیچھے کوئی نہ کوئی بڑی طاقت کھڑی رہی مگر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے جس کی پشت پر صرف پاکستان ہے۔ پاکستان نے ہر موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں آج کل جماعتی حریت کانفرنس کے ساتھ کھڑی ہیں۔قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد نے کنوینیر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی کا آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر کی آزادی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سارے کشمیری آپ کے ساتھ رہیں گے۔صدر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے مستقبل کے فیصلے کیلئے ان کو استصواب رائے سے اپنا فیصلہ کرنے کا حق دیا ہے۔ جب تک بھارت دونوں اطراف کے کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیتا جس کا لعل چوک میں جواہر لعل نہرو نے کشمیریوں سے وعدہ کیا تھا پھر اسکے نمائندوں نے اقوام متحدہ میں اس کی تصدیق کی تھی تب تک جدوجہد جاری رہے گی۔ میں آج کل جماعتی حریت کانفرنس کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم کشمیری ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنسا، صدر پاسبان جموں وکشمیر عزیر غزالی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مسئلہ کشمیر میں اقوامِ متحدہ کے ضابطوں، پاکستان کی فریقانہ حیثیت اور کشمیری عوام کے بنیادی فریق ہونے کو یکسر نظر انداز کرکے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اقدامات اٹھائے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری ریاست جموں کشمیر پر بھارتی جبری حاکمیت کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشیا واچ اور دیگر کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیں۔احتجاجی اجتماع کے آخر میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Share This Post

More To Explore