کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام 05 جنوری ”یوم حق خود ارادیت” کے موقع پربرہان وانی چوک سے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک ریلی نکالی گئی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیر غلام محمد صفی کے ہمراہ مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے مبصر کے دفتر میں قرارداد جمع کرائی گئی۔ ریلی میں کنوینیر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی،، وزراء حکومت پیر محمد مظہر سعید شاہ، پروفیسر تقدیس گیلانی، محترمہ امتیاز نسیم،پیپلز پارٹی کے رہنماشوکت جاوید میر، سیاسی قیادت، کل جماعتی حریت کانفرنس کے عہدیداران، مزاحمتی تنظیموں کے سربراہان، انجمن تاجران، وکلاء، صحافی، طلبہ، سول سوسائٹی اور خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ریلی برہان وانی شہید چوک سے شروع ہو کر اقوام متحدہ کے مبصر دفتر میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء دنیا سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرتے رہے۔ ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ذکر تھا۔ ریلی کے شرکاء ” خون رنگ لائے گا انقلاب آئے گا” ”جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے” ”بھارتیو غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو” ”ہم کیا چاہتے آزادی” ”گو انڈیا گو بیک” جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ شرکاء نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی پاس شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے استصواب رائے کے وعدے پورے کرے۔ ریلی کے شرکاء نے برہان وانی شہید چوک سے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک مارچ کیا۔ شرکاء نے اقوام عالم سے 05 جنوری 1949 کی قرارداد سمیت تمام قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ جلسے کے شرکاء نے برہان وانی شہید چوک سے اقوامِ متحدہ کے مبصرین کے دفتر تک مارچ کیا۔اقوامِ متحدہ کو مبصرین کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل، 5 اگست 2019 کے اقدامات کو کالعدم قرار دینے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے یاداشت پیش کی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
