وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر, ریاست کے عوام کی فلاح اہم ترین ترجیح ہے. اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے.

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر, ریاست کے عوام کی فلاح اہم ترین ترجیح ہے. اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے. جز نہیں کل کی بنیاد پر آزادی حاصل کر کے نظریہ تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے ۔کشمیر کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ہمیں ذاتی فائدہ کے لیے نظریات کو آلودہ نہیں کرناچاہیے. ہمارا پاکستان سے فطری رشتہ ہے.تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلیے عقائد کی درستگی اشد ضروری ہے ۔ اب عمل کی ضرورت ہے ، قراردادیں اچھی بات ہے ایوان کی کارروائی کا حصہ ہے. ہمیں اب عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانھوں نے کہاکہ اسلام واضح کرتا ہے کہ یہود و ہنود تمہارے دوست نہیں ہیں ۔ ہمارا پاکستان سے فطری رشتہ ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے ایوان میں پیش کی گئی جملہ قراردادوں اور متفقہ قرارداد کی مکمل حمایت کرتاہوں. وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ہمیں آج چیزیں ٹھیک کرنا ہوں گی تاکہ کل آنے والی نسل نو چیزوں کو درست سمت میں سمجھ سکے ۔ عمل و گفتگو کے ساتھ کردار کوبھی ٹھیک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوان ، نظام اور عدالتوں سمیت پور ے سسٹم کے قیام کا بنیادی مقصد تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا تھا ۔ ہمیں مسئلہ کشمیر پر جرآت مندانہ موقف اپنانے کی ضرورت ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کے لیے بنائے گئے بیس کیمپ کے نظام کو بزنس کیمپ نہیں بننے دیں گے ۔ آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ، سستا آٹا اور بجلی کے مسائل حل کرکے ریاست پار دہشتگردوں کو بتایا ہے کہ مسائل کیسے حل کئےجاتےہیں ۔ ہم نے جبر کے بجائے مسائل کو دلیل اور ڈائیلاگ کی قوت سے حل کیاہے ۔ ہمیں گفتار نہیں عمل سے بارآور کروانا ہوگا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے ساتھ مخلص ہیں ۔ ہمارا پاکستان کے ساتھ فطری رشتہ ہے ۔ مسلح افواج پاکستان سلامتی کی ضامن ہیں ۔ ہماری منزل پاکستان ہے ، تحریک تکمیل پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ حریت قیادت کو ایوان میں آکر کارؤائی ملاحظہ کرنے پر خوش آمدید کہتےہیں ۔ یوم حق خودارادیت کے موقع پر حریت قیادت کی جانب سے جلسہ میں سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ایل و سی پار بھارت کو پیغام دیا کہ مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں ڈائیلاگ کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ۔ انھیں حقیقی منزل کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ نوجوان ذہن منشتر نہ ہوسکیں اور نظریہ کے ساتھ جڑے رہیں ۔ اگر سٹیٹس کو میں مثبت پیش رفت نہ کرسکے تو منفی کرنے کے لیے بھی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسان نہیں کریکٹر ہمیشہ زندہ رہتاہے۔ واضح کررہاہوں شہدا کشمیر کےخون کا تحفظ اور عوام کی فلاح میری ترجیح ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں مضبوط پاکستان کے ساتھ خود کو بھی بدلنا ہوگا ۔ ہمین یاد رکھنا چاہیے جو بیانیہ قومی خودی کےساتھ منسلک ہو اس پر ہم سب کو ایک ہونا چاہیے ۔ میں نے سٹیٹس کو کا خاتمہ کیا ہے ۔ ہمیں صرف سنانی نہیں سننے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ایوان میں پیش کی گئی قراردادوں اور متفقہ قرارداد کی بھرپور حمایت کرتاہوں. انہوں نے کہا کہ جب مسلح افواج کے سربراہ اور ذمہ دار قیادت نے دوٹوک موقف دے دیا کہ مسئلہ کشمیر پر رائی برابر پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی تو پھر سازشی تھیوریوں سے ابہام پیدا کرنے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتاہوں ۔ مسلح افواج پاکستان نےلہو دے کر اس خطہ کی حفاظت کی ہے ۔ ایوان کو یقین دلاتاہوں کہ موجودہ حکومت تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی اور بیس کیمپ کی حکومت کے قیام کے حقیقی خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی.

Share This Post

More To Explore